Sunday, September 8, 2024

 میو ہسپتال کے باہر ڈاکٹرز کے دو گروپ  آپس میں لڑ پڑے

 میو ہسپتال کے باہر ڈاکٹرز کے دو گروپ  آپس میں لڑ پڑے
August 10, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں میو ہسپتال کے باہر ڈاکٹرز کے دو گروپ لڑ پڑے مسیحاکہلانے والے ڈاکٹرز کا ایسا انداز دیکھ کر مریض حیرت زدہ رہ گئے۔ تفصیلات کےمطابق میو ہسپتال کے ٹرینی ڈاکٹرز نے سینئر ڈاکٹرز کے ساتھ وارڈز میں کام کرنے کا مطالبہ کیا  توسینئرزنے میرٹ پر نہ آنے کاکہہ کر دو ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کرنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد ڈاکٹرز آپس میں الجھ پڑے کسی نے تھپڑ دوسرے کے منہ پر رسید کیا تو کسی نے لات دے ماری۔ یہ تصادم ایک گھنٹے تک جاری رہا میوہسپتال میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا ،ٹرینی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وارڈز میں سینئرز کے ساتھ کام کرنے کا مطالبہ کیا جو سینئرز ڈاکٹرز کو پسند نہیں آیا۔ میو ہسپتال کی انتظامیہ نے جھگڑے کا نوٹس لے کر معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جس کے باعث ٹرینی ڈاکٹرز نے عارضی طور پر اپنا احتجاج ختم کردیا ہے۔