Wednesday, May 15, 2024

میو ہسپتال میں انستھیزیا سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی‘ آپریشن ملتوی‘ مریض خوار

میو ہسپتال میں انستھیزیا سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی‘ آپریشن ملتوی‘ مریض خوار
August 22, 2016
لاہور (92نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سب سے بڑے میو ہسپتال میں انستھیزیا سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی سے آپریشن ملتوی کیے جانے لگے۔ ہسپتال کی ایمرجنسی جزوی طور پر بند ہے۔ مریض دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کئے جانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈز کے تھیٹرز انسستھیزیا سپیشلسٹ ڈاکٹرز سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ایمرجنسی جزوی طور پر بند ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمرجنسی میں روزانہ چالیس سے پینتالیس آپریشن ہوتے ہیں مگر انستھیزیا سپیشلسٹ کی کمی کے باعث تشویشناک حالت میں یہاں آنے والے مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں ریفر کردیا جاتا ہے۔ صوبے کے سب سے بڑے اس ہسپتال میں صرف آٹھ انستھیزیا سپیشلسٹ ڈاکٹرز ہیں۔ مریضوں اور انکے لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔