Wednesday, April 24, 2024

میو اسپتال لاہور میں کورونا کے مریض کی خود کشی کی کوشش

میو اسپتال لاہور میں کورونا کے مریض کی خود کشی کی کوشش
April 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) میو اسپتال لاہور میں گزشتہ رات مریض نے خود کشی کی کوشش کی ، سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا کہ سرگودھا کا رہائشی اسلم کنفرم کورونا مریض ہے ۔

میو اسپتال لاہور میں کورونا کے مریض نے گزشتہ رات خودکشی کی کوشش کی ، سی ای او ڈاکٹر اسد اسلم نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  60 سالہ اسلم  سرگودھا کا رہائشی ہے اور کورونا کا کنفرم مریض ہے ،اسلم کی والدہ کی 5 روز قبل وفات ہوئی جس کے باعث وہ صدمے میں تھا۔

ڈاکٹر اسد کے مطابق اسلم اپنی بچیوں کی وجہ سے بھی پریشان  تھا ، اسلم کے دونوں ٹیسٹ تب تک نیگیٹو نہیں آئے اس لئے  جنازے میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ، اسلم نے کل پریشانی میں اسٹاف کو خودکشی کرنے کی دھمکی دی، اسکو سمجھایا گیا اور وارڈ تبدیل کر دی گئی اسلم کا ایک ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ہی ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔

پروفیسر اسد اسلم نے بتایا کہ میو اسپتال میں کورونا کے کنفرم کیسز 130 جبکہ چالیس مشتبہ افراد ہیں ، اسپتال میں اب تک 13 کنفرم مریض جاں بحق ہو چکے ہیں ۔