Monday, May 13, 2024

مینگورہ میں مکان کی چھت گر گئی ، ملبے تلے دب کر چار افراد جاں بحق

مینگورہ میں مکان کی چھت گر گئی ، ملبے تلے دب کر چار افراد جاں بحق
January 17, 2020
 سوات (92 نیوز) مینگورہ میں مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ سوات کے صدر مقام مینگورہ کے محلہ خونہ گل میں عنایت اللہ نامی شخص کے مکان کی دوسری چھت زیرتعمیر تھی جو اچانک منہدم ہو گئی۔ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ عنایت اللہ اسکی اہلیہ، بیٹا زرک اور بہن شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے گری چھت کے ملبے سے دو افراد کو شدید زخمی حالت میں نکال کر سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا۔