Saturday, April 27, 2024

مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
December 10, 2019
مینگورہ (92 نیوز) مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ شہر اور گردونواح میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 31 کلومیٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔