Saturday, May 11, 2024

مینوفیکچررز کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے حکومت کا نئی پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ

مینوفیکچررز کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے حکومت کا نئی پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ
January 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مینوفیکچررز کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے حکومت نے نئی پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع وزارت صنعت کے مطابق نئی پالیسی میں کاروں کی درآمد کی اجازت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت کا کارمینیو فیکچررز سے ہونے والا معاہدہ 30 جون 2021 تک ختم ہو جائے گا۔ پرانی آٹو موٹیو ڈویلپمنٹ پالیسی میں کارمینو فیکچررز کو مراعات حاصل تھیں۔ نئی پالیسی میں کار مینیو فیکچررز کو دی جانے والی مراعات واپس لی جائینگی جبکہ کاروں کی درآمد کی بھی اجازت ہو گی۔ نئی پالیسی میں کاروں کی درآمد پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائیگی۔ شہریوں نے حکومتی اقدام کو سراہا ہے۔

پاکستان میں مقامی سطح پر کاریں تیار نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں مہنگی ہوئیں۔ روپے کی قدر میں بہتری کے باوجود کار مینو فیکچررز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ کمپنیاں ملک کی مجموعی طلب کے مطابق پیداوار سے قاصر ہیں۔ 3 بڑی کمپنیوں نے مراعات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ وقت میں 100 فیصد پیداوارشروع نہیں کی۔ ذرائع وزارت صنعت کے مطابق نئی پالیسی کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گی۔