Wednesday, May 8, 2024

مینارپاکستان گراؤنڈ سے عمران خان اوپر گئے ، پی ڈی ایم نیچے آئےگی ، شیخ رشید

مینارپاکستان گراؤنڈ سے عمران خان اوپر گئے ، پی ڈی ایم نیچے آئےگی ، شیخ رشید
December 10, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا مینارپاکستان گراؤنڈ سے عمران خان اوپر گئے ، پی ڈی ایم نیچے آئے گی۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی نہ رہے تو جیل میں سی کلاس ملے گی۔ اس لئے استعفے نہیں دینگے۔ یہ مارچ 2021 سے پہلے عمران خان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ اگلا سال جوڈوکراٹے کا سال ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ استعفوں سے عمران خان کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ آٹھ دسمبر کو آر یا پار تو نہ ہوا بیچ منجدھار ہو گیا۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کو انتہائی شاطر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سارے سیاسی چودھری مر بھی جائیں تو بھی قرعہ مولانا کے نام نہیں نکلے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ عمران خان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو کس سے کرنا چاہتے ہیں؟جن سے مذاکرات چاہتے ہیں وہ تو نوازشریف بیانئے کے خلاف ہیں۔