Thursday, March 28, 2024

مینارٹی ونگ کی وزیراعظم سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی

مینارٹی ونگ کی وزیراعظم سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی
May 9, 2016
لاہور(92نیوز)مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ نے وزیراعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور میں ریلی نکالی وفاقی وزیر کامران مائیکل کہتے ہیں ملک کو ترقی کی شاہراہ سے اتارنے کی سازش کرنے والوں کا راستہ روکیں گے۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کے کارکنوں نے وفاقی وزیر اور مینارٹی ونگ کے سیکرٹری جنرل کامران مائیکل کی قیادت میں قذافی سٹیڈیم سے لبرٹی چوک تک ریلی نکالی جس کا مقصد موجودہ سیاسی صورتحال میں وزیراعظم نوازشریف سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ ریلی کے شرکاءنے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان اور وزیراعظم نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاءمیاں نواز شریف اورشہباز شریف سمیت مسلم لیگ کے دوسرے رہنماؤں کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کامران مائیکل کا کہنا تھا وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے رکاوٹیں ڈالنے والوں کا وہ راستہ روکیں گے۔ کامران مائیکل نے اعلان کیا کہ وزیراعظم جلد مینارٹی ونگ کے زیراہتمام ایک جلسے سے خطاب کریں گے۔