Saturday, April 20, 2024

مینار پاکستان پر 13 دسمبر کا جلسہ ، نیکٹا نے دہشت گردی کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

مینار پاکستان پر 13 دسمبر کا جلسہ ، نیکٹا نے دہشت گردی کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا
December 11, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) مینار پاکستان پر 13 دسمبر کے جلسے کے حوالے سے نیکٹا نے دہشت گردی کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔

نیکٹا نے کہا کالعدم تحریک طالبان پشاور میں ناکامی کے بعد لاہور میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ 13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ دہشت گردوں کا ہدف ہو سکتا ہے۔

نیکٹا نے سکیورٹی سخت کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھیج دیا۔