Sunday, May 12, 2024

مینار پاکستان واقعہ، سپریم کورٹ انسانی حقوق سیل کے نوٹس پر آئی جی پنجاب نے رپورٹ جمع کرادی

مینار پاکستان واقعہ، سپریم کورٹ انسانی حقوق سیل کے نوٹس پر آئی جی پنجاب نے رپورٹ جمع کرادی
August 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے ساتھ دست اندازی واقعہ پر سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل نے نوٹس لیا، آئی جی پنجاب نے رپورٹ جمع کرادی۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جامع تحقیقات کیلئے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ تیس ویڈیوز اور 60  تصاویر اکٹھی کرکے نادرا کو شناخت کیلئے بجھوائی گئیں، اب تک بانویں افراد کو گرفتار کیا جا چکا، نادرا نے نو افراد کی شناخت کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں ہوئیں، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے جیو فنسنگ ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ واقعہ کی شام ساڑھے چھ سے لیکر سات چالیس تک اٹھائیس ہزار سے زائد افراد کا کال ڈیٹا بھی اکٹھا کیا گیا۔ سات سو سے زائد افراد کو مشکوک قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ، بلا تفریق کارروائی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، واقعہ کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات اور ملوث ملزمون کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔