Thursday, April 18, 2024

میمنے کی جھولا جھولنے کی خواہش ماں نے فوری پوری کردی

میمنے کی جھولا جھولنے کی خواہش ماں نے فوری پوری کردی
December 24, 2017

پیرس ( 92 نیوز ) ماں کی محبتوں کو الفاظ میں بیان کرنا آسان نہیں۔  ننھے میمنے نے جھولا جھولنے کی خواہش کی تو ماں نے فوراً ہی پوری کر دی ۔

ننھا میمنہ ایک جھولے پر سوار ہوا تو اس کی ماں نے پاؤں سے جھولے کو جھلایا جس پر ننھے میمنے کی خوشی دیدنی تھی ۔

ننھا میمنہ خوشی سے جھولے پر چھلانگیں بھی لگاتا رہا ۔

خوبصورت جانوروں کی دلچسپ سرگرمی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔