Saturday, May 18, 2024

میلہ چراغاں ،ہفتہ کو لاہور میں تعطیل کا اعلان

میلہ چراغاں ،ہفتہ کو لاہور میں تعطیل کا اعلان
March 27, 2019

لاہور (92 نیوز)پنجاب حکومت نے صوفی بزرگ حضرت مادھو لعل حسین کے سالانہ عرس مبارک (میلہ چراغاں)کی مناسبت سے 30مارچ کومقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری تعلیمی اور ضلعی اداروں میں 30مارچ کو عام تعطیل ہو گی ۔ چھٹی کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین پر نہیں ہوگا۔ 

اندرون لاہور میں 1538ء میں پیدا ہونے والے درویش صفت شاہ حسین کی شاعری میں ان کا باطن کھلتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ دنیا ایک کھیل کے سوا کچھ نہیں۔ مادھو لال حسین کے نام پر سجنے والے میلہ چراغاں میں ان کے مزار پر آنے والے عقیدت مند دعائیں مانگتے اورمنتیں مانتے ہیں۔

لاہور میں برس ہا برس تک درویشانہ محفلیں آباد کرنے کے بعد یہ درویش 61 سال کی عمر میں 1599ء میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔