Monday, May 13, 2024

میلسی ، تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کا پہلی بار سرکاری طور پر چیک اپ کیا گیا

میلسی ، تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کا پہلی بار سرکاری طور پر چیک اپ کیا گیا
February 20, 2019
میلسی ( 92 نیوز ) 92 نیوز کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، میلسی  میں  تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کا پہلی بار سرکاری طور پر چیک اپ کیا گیا اور ادویات دی گئیں ۔ دو ماہ قبل 92 نیوز نے اپنے پروگرام مقابل میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کا معاملہ اٹھایا تو ایم ڈی بیت المال عون عباسی نے میلسی میں بچوں سے ملاقات کی۔ مقابل عون عباسی نے بچوں کے مسائل سنے اور بیت المال سے مکمل علاج کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر عملدرآمد بھی ہوگیا۔ اس موقع پر تھیلیسیمیا کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام بھی کیاگیا جس میں مریض بچوں اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی مریض بچوں کے لواحقین کاکہناتھا کہ غربت کے باعث اپنے بچوں کا علاج نہیں کراسکتے تھے لیکن 92 نیوز غریبوں آواز بن گیا اور ہماری صدا اعلیٰ حکام تک پہنچاکر ہمارے بچوں کو نئی زندگی دی ہے۔