Monday, May 13, 2024

میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ ایک بار پھر ناقص قرار

میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ ایک بار پھر ناقص قرار
December 7, 2019
میلبورن (92 نیوز) میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ ایک بار پھر ناقص قراردے دی گئی، خراب پچ کے باعث شیفلڈ شیلڈ  میں وکٹوریا اور ویسٹرن آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ روک دیا گیا۔ ایم سی جی میں کھیلے جانیوالے میچ کے پہلے روز 40 اوور کا کھیل ہوا تھا کہ امپائرز نے میچ روک دیا اور دونوں کپتانوں سے مشاورت کی، چیف کیوریٹرکو بھی بلایا گیا، بعدازاں باہمی مشاورت کیلئے دن کا باقی کھیل منسوخ کر دیا گیا۔ ناقص پچ کے باعث فاسٹ باؤلرز کی کئی گیندیں بلے بازوں کو لگیں ایم سی جی پچز کے حوالے سے پہلی بار خبروں کی زینت نہیں بنا، پچ کا ناقص معیار  کرکٹ آسٹریلیا کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ 26 دسمبر کو اسی گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ بھی شیڈول ہے۔