Saturday, April 20, 2024

میلبرن کی سڑکیں پاکستانی کرکٹرز کے نام سے منسوب

میلبرن کی سڑکیں پاکستانی کرکٹرز کے نام سے منسوب
June 13, 2020

میلبرن (92 نیوز)پاکستانی کرکٹرز کے نام ایک اور اعزاز ، آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی سڑکوں کو پاکستانی کرکٹرز کے نام سے منسوب کر دیا گیا ، میلبرن کی نئی آباد ہونیوالی سوسائٹی نے سڑکوں کو لیجنڈری سابق کپتان عمران خان ، وسیم اکرم ، انضمام الحق ، جاوید میانداد اور شعیب اختر کے نام پر رکھ دیا۔

پاکستان کے علاوہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا اور بھارتی کھلاڑیوں سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی کے ناموں سے بھی سڑکوں  کو منسوب کیا گیا ہے۔

سڑکوں کو خان اسٹریٹ، اکرم وے،انضمام اسٹریٹ، اختر وینیو،  ہیڈلی اسٹریٹ، ٹنڈولکر ڈرائیو، سوبرز ڈرائیو اور کوہلی کریسنٹ کا نام دیا گیا ہے۔

میلٹن شہر کی میئر سی آر لارا کیرلی نے  اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  کرکٹ سے متعلق یہ نام پہلے ہی  کافی مقبول ہیں، ان ناموں کو لگایا جانا  اچھی بات ہے ،دوسرے علاقے کے رہائشیوں کو بھی  اس پرفخر ہوگا۔