Friday, April 19, 2024

میلانیا ٹرمپ نے کرسمس تیاریوں کیلئے سجاوٹ کا افتتاح کر دیا

میلانیا ٹرمپ نے کرسمس تیاریوں کیلئے سجاوٹ کا افتتاح کر دیا
December 3, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا کی خاتون اول  میلانیا ٹرمپ  نے کرسمس کی تیاریوں کا آغاز  کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں کی گئی سجاوٹ کا افتتاح کر دیاہے۔ کرسمس ڈیکوریشن کی جاری کردہ ویڈیو میں وائٹ ہاؤس میں کی گئی تیاریوں اور دلکش سجاوٹ کے مناظر فلمائے گئے ہیں،امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ  کی زیر نگرانی  کی گئی  سجاوٹ میں سیکڑوں رضا کاروں نے حصہ لیا۔ کرسمس کیلئے کی گئی سجاوٹ میں جنجر بریڈ سے بنا وائٹ ہاؤس کا دلکش ماڈل،گولڈ اسٹار فیملی ٹری ،لبرٹی کا مجسمہ اور گولڈن گیٹ برج قابل ذکر ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس سال کرسمس کا تھیم "امریکا کی روح" ہے جس کا مقصد  ملکی تاریخ  اور روایات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔