Wednesday, May 8, 2024

میلانیا ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی صدر کا ہاتھ جھٹک دیا

میلانیا ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی صدر کا ہاتھ جھٹک دیا
August 18, 2020

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے  ایک بار پھر امریکی صدر کے ساتھ دو دو ہاتھ کر دئیے ، اس بار تو منہ بھی موڑ لیا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی ہی اہلیہ میلانیا ٹرمپ  کے ہاتھوں ایک بار ہزیمت کا سامنا کرنا پڑگیا ، میلانیا ٹرمپ نے امریکی صدر کا ہاتھ یوں جھٹکا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

واشنگٹن ایئر بیس پر طیارے سے اترتے ہوئے ٹرمپ نے میلانیا ٹرمپ کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی لیکن میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر کے ہاتھ کو نظر انداز کرکے اپنا ڈریس سنبھالتی نظر آئیں۔

ٹرمپ نے دو بار میلا نیا کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی جس میں انہیں پھر سے ناکامی ہوئی۔

اس سے قبل اسرائیل کے دورے کے موقع پر میلانیا کی ٹرمپ کے ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔