Friday, April 26, 2024

میلانیا ٹرمپ اور جیرڈ کشنر کا ٹرمپ کو شکست تسلیم کرنیکا مشورہ

میلانیا ٹرمپ اور جیرڈ کشنر کا ٹرمپ کو شکست تسلیم کرنیکا مشورہ
November 9, 2020

نیو یارک (92 نیوز)امریکی صدارتی انتخابات کے بعد  میلانیا ٹرمپ اور جیرڈ کشنر نے ٹرمپ کو شکست تسلیم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جیرڈ کشنر نے ٹرمپ سے ملاقات میں ہار تسلیم کرنے کا کہا، خاتون اول نے بھی ٹرمپ کو جوبائیڈن کی جیت قبول کرنے کا کہہ دیا،صدر ٹرمپ کے دونوں بیٹے شکست تسلیم کرنے کے مخالف ہیں۔

ڈونلڈ جونیئر اور ایرک  کی جانب سے لڑائی جاری رکھنے پر زور دیا جا رہا ہے ، ڈونلڈ جونیئر اور ایرک نے ری پبلکنز اور حامیوں کو انتخابی نتائج مسترد کرنے کا کہہ دیا۔