Saturday, April 27, 2024

میلان میں کورونا کے بعد بارش نے بھی تباہی مچا دی

میلان میں کورونا کے بعد بارش نے بھی تباہی مچا دی
May 15, 2020
میلان (92 نیوز) اٹلی کی ریاست میلان میں کورونا وائرس سے جانی نقصان کے بعد بارش نے بھی تباہی مچا دی، دریائے سویسو میں طغیانی سے وسطی میلان کا وسیع علاقہ زیر آب آگیا، ریسکیو عملہ امدادی کارروائیوں اور دریا کے پشتے مضبوط کرنے میں مصروف ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس نے کیا کم تباہی مچائی تھی کہ اب شدید  بارشوں اور سیلاب نے رہی سہی کسر نکال دی ہے۔ وینس شہر کے بعد اب میلان کی گلیاں اور سڑکیں بھی ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔ دریائے سویسو میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوچکی ہے۔ ریسکیو عملہ، پولیس اور سول پروٹیکشن ایجنسی زیر آب علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پانی میں ڈوبی ہوئی گاڑیوں کو ریسکیو کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ گھروں کے آگے بند باندھے جارہے ہیں تاکہ پانی گھروں میں داخل نہ ہوسکے۔ طوفانی بارش کی وجہ سے سڑکوں پر گرے درختوں کو ہٹا کر ٹریفک بحال کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ میلان اٹلی کا وہ شہر ہے جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ہیں اور شہری کئی مہینوں سے گھروں میں قید ہیں۔