Tuesday, April 23, 2024

میلان میں پاکستان عوامی تحریک یورپ کا دو روزہ سالانہ اجلاس

میلان میں پاکستان عوامی تحریک یورپ کا دو روزہ سالانہ اجلاس
May 9, 2018
میلان (92 نیوز) میلان میں پاکستان عوامی تحریک یورپ کا دو روزہ سالانہ اجلاس ہوا جس میں یورپ بھرسےعوامی تحریک کے کارکن اور رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ میلان میں ہونےوالے پاکستان عوامی تحریک یورپ کے دو روزہ سالانہ اجلاس کی صدارت یورپ کے پارٹی صدر ملک شاہد اور جنرل سیکرٹری محمد منیر طاہر نے کی۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک یونان کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق ‘الف سینا ،رخسار احمد،جرمنی سے مقصود اکرام اور خضر حیات تارڑ ،شمالی اٹلی سےراجہ انعام اور طاہر محمود ،جنوبی اٹلی سے ارشد کنگ،قادر درویش اور دیگر شامل تھے۔ پہلے دن کےسیشن سے ادارہ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین اور عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ سالانہ اجلاس میں تمام تنظیمات نے اپنی سابقہ سال کی کارکردگی پیش کی۔ بہترین کارکردگی پر پاکستان عوامی تحریک یونان کی تنظیم کو حسن کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اجلاس کے دوسرے روز اگلے دوسال کیلئے منصوبہ بندی کی گئی جبکہ اٹلی کی خوبصورت جھیل کومو کی سیر کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔