Friday, April 26, 2024

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات ، سوشل میڈیا صارفین اپنے سٹارز کا دفاع کرنے میں مصروف

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات ، سوشل میڈیا صارفین اپنے سٹارز کا دفاع کرنے میں مصروف
April 21, 2018
لاہور (92 نیوز) میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات کے بعد شوبز انڈسٹری تقسیم ہو گئی۔ کوئی علی ظفر کا حامی تو کوئی میشا شفیع کو سپورٹ کرنے لگا۔ سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے اپنے سٹارز کا دفاع کرنے میں مصروف ہو گئے۔ میشا شفیع آج تیسرے روز بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ رابی پیرزادہ، مایا علی، ریچل صنم تاثیر اور عثمان خالد بٹ نے علی ظفر کی حمایت کی جبکہ عروا حسین، مومنہ مستحسن، لینا غنی، حمنہ رضا، اور ریحام خان نے میشا شفیع کو بہادر قرار دیا جبکہ میرا کہتی ہیں انہیں بھی نازیبا سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اس پر کتاب لکھ کر سب کے پول کھولیں گی۔ حمزہ علی عباسی نے کہا مردوں اور عورتوں دونوں کا حیا کرنا چاہئے جبکہ ماہرہ خان نے کہا سوشل میڈیا پر بے تکی بحث سے معاملے کی سنجیدگی ختم کر دیتی ہے۔ اس مسئلے پر سنجیدگی سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ ادھر علی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول امین کہتی ہیں کہ معاملے سے قانونی طور سے نمٹاجائےگا جبکہ میشا کی والدہ صبا حمید کہتی ہیں کہ وہ اپنی بیٹی میشا کی بھرپور حمایت کر رہی ہیں۔