Friday, April 26, 2024

میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 29 مئی تک ملتوی

میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 29 مئی تک ملتوی
May 21, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف اداکار علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی اور میشا شفیع کے وکلا کو گواہوں پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔ لاہور کی سیشن عدالت میں علی ظفر بنام میشا شفیع ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔ علی ظفر کی جانب سے پیش ہونے والے سات گواہوں اسعد احمد، کاشف چمن، جوشوا کیتھ، محمد علی، قیصر زین، اقصیٰ علی اور محمد تقی نے بیان حلفی جمع کرائے۔ گواہوں نے عدالت کو بتایا دونوں سنگرز کو اچھی طرح جانتے ہیں  جیمنگ سیشن کے دوران ہراسگی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ  کے حکم کے مطابق گواہان کے بیان حلفی جمع کروادئیے۔ میشا شفیع کے وکلا پابند ہیں کہ سات روز میں ان گواہان پر جرح مکمل کریں۔ اس کے بعد کیس کی سماعت 29مئی تک ملتوی کر دی گئی۔