Friday, May 17, 2024

میشا شفیع کے جنسی ہراساں کرنے کے دعوے ، علی ظفر کا نئے ثبوت سامنے لانے کا اعلان

میشا شفیع کے جنسی ہراساں کرنے کے دعوے ، علی ظفر کا نئے ثبوت سامنے لانے کا اعلان
April 30, 2019
 لاہور (92 نیوز) میشا شفیع کے جنسی ہراساں کرنے کے دعوے کیخلاف گلوکار علی ظفر نے نئے ثبوت سامنے لانے کا اعلان کر دیا۔ ٹویٹ کے ذریعے پیغام میں کہا الزامات کا جواب ثبوتوں کے ساتھ دیں گے۔ ادھر میشا شفیع کہتی ہیں عدالت بلائے گی تو ضرورجاؤں گی، بہت سے گواہ میرے پاس بھی موجود ہیں۔ علی ظفر بےگناہی ثابت کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم ہوئے۔ ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرنے لگے۔ کہتے ہیں بہت سے جھوٹے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہوگئے۔ مزید اکاؤنٹس کو بھی بے نقاب کروں گا۔ علی ظفراس سے قبل اس ایونٹ کی ویڈیو بھی شیئر کرچکے ہیں جس میں میشا شفیع نے ہراساں کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران گلوکار کے آنسو بھی نکل آئے تھے۔ میشا شفیع کہتی ہیں معاملے کو عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتی تھیں، مجبور ہو کر یہ معاملہ عوام کے سامنے رکھا، گواہ تو ان کے پاس بھی ہیں۔ علی ظفر اور میشا شفیع کا معاملہ عدالت میں ہے لیکن دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پر عدالت لگا رکھی ہے۔ فنکار ہی نہیں دونوں کے مداح بھی سرگرم ہیں۔