Tuesday, May 14, 2024

میشا شفیع کیس سپریم کورٹ تک پہنچ گیا

میشا شفیع کیس سپریم کورٹ تک پہنچ گیا
December 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) میشا شفیع کیس سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔ اداکارہ و گلوکارہ نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ وومین محتسب نے مئی اور گورنر پنجاب نے جولائی 2018 کو میشا شفیع کے خلاف فیصلہ دیا تھا جس کو لاہور ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا۔ اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے ایک روز قبل عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا، جس میں موقف اختیار کیا کہ مجھے علی ظفر نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ لاہور کی سیشن عدالت میں بیان قلمبند کرواتے ہوئے میشا شفیع کا کہنا تھا کہ دو گیتوں کی ریہرسل کے دوران علی ظفر نے مجھے ہراساں کیا، ہراساں کیے جانے کے باوجود علی ظفر کے ساتھ گانوں کی ریہرسل پر جاتی رہی کیونکہ گانے کا معاہدہ کیا ہوا تھا۔ میشا نے کہنا تھا کہ جیمنگ سیشن ریہرسل کے دوران سب لوگ کام میں مصروف تھے جب علی ظفر نے نامناسب حرکت کی تھی۔