Friday, April 19, 2024

میشا شفیع اور علی ظفر اسکینڈل ، عدالت نے گلوکارہ سے 5 جولائی کو جواب طلب کر لیا

میشا شفیع اور علی ظفر اسکینڈل ، عدالت نے گلوکارہ سے 5 جولائی کو جواب طلب کر لیا
June 25, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف بیان دینے سے روک دیا اور نوٹس جاری کرتے ہوئے گلوکارہ سے پانچ جولائی کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع پر سو کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے گلوکار علی ظفر کے وکیل رانا انتظار کی وساطت سے دائر دعوی پر سماعت کی۔ دوران سماعت علی ظفر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے ان کے مؤکل پر ہراساں کرنے سے متعلق جھوٹے الزامات لگائے۔ گلوکارہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ علی ظفر کے وکیل نے بتایا کہ جھوٹ پر مبنی الزامات پر میشا شفیع کو لیگل نوٹس بھجوایا گیا جس پر ابھی تک گلوکارہ نے معافی نہیں مانگی،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے کا ہرجانہ اداکرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے اداکارہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ جولائی کو جواب طلب کر لیا۔