Friday, April 26, 2024

میسی زخمی ہو کر ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے کے اگلے میچ سے باہر ہو گئے

میسی زخمی ہو کر ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے کے اگلے میچ سے باہر ہو گئے
September 3, 2016
کراکس (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی یوراگوئے کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہونے کے بعددو ہزار اٹھارہ کے فٹ بال عالمی کپ کے کوالیفائنگ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیونل میسی یوراگوئے کے خلاف کھیلے جانے والے کوالیفائر میچ میں زخمی ہوئے۔ ارجنٹائن نے اس میچ میں یوراگوئے کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔ میسی نے یوراگوائے کے خلاف گول کر کے جنوبی امریکا کے کوالیفائنگ گروپ میں ارجنٹائن کو پہلے نمبر پر پہنچا دیا تھا۔ ارجنٹائن کے کوچ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میسی کھیل نہیں سکیں گے۔ وہ کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ انہیں میسی کا بہت خیال رکھنا ہو گا۔ واضح رہے کہ فٹ کا اگلا ورلڈ کپ 2018ءمیں روس میں کھیلا جائے گا جس میں شرکت کیلئے کوالیفائنگ مقابلے جاری ہیں۔