Sunday, September 8, 2024

میساچوسٹس: سفید شارک کی سمندر سے فضا میں بلند ہو کر سیل کو شکار کرنیکی کوشش، کیمرے نے ڈرامائی منظر محفوظ کر لیا

میساچوسٹس: سفید شارک کی سمندر سے فضا میں بلند ہو کر سیل کو شکار کرنیکی کوشش، کیمرے نے ڈرامائی منظر محفوظ کر لیا
August 19, 2015
میساچوسٹس (ویب ڈیسک) امریکا میں میسا چوسٹس کے ساحل پر شکاری اور شکار کے درمیان جاری ڈرامائی کشمکش کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لی جس میں سفید شارک سیل کو پکڑنے کیلئے پانی سے باہر فضا میں بلند ہونے کا منظر فلمبند ہو گیا۔ سفید شارک کے سیل کو شکار کرنے کیلئے پانی سے فضا میں بلند ہونے کا منظر میساچوسٹس کی کیپ میثاق جمہوریت پر دیکھا گیا۔ شکاری شارک سمندر میں سیل کا پیچھا کر رہی تھی کہ سیل گرفت میں آنے سے بچنے کیلئے شارک کو چکمہ دینے کیلئے اچانک بلند ہوئی تو شارک بھی پیچھے ہی پانی سے باہر فضا میں بلند ہوئی لیکن سیل اس کے ہتھے چڑھنے سے بچ گئی اور سیل کے پچھلے حصے سے ٹکراتی ہوئی دوبارہ پانی میں غائب ہو گئی۔