Thursday, April 25, 2024

میسا مائی مانے جنوبی افریقہ کی روایتی سفید فام جماعت کے رہنما منتخب، مائی مانے چھے زبانیں جانتے ہیں اور عیسائی مبلغ بھی ہیں

میسا مائی مانے جنوبی افریقہ کی روایتی سفید فام جماعت کے رہنما منتخب، مائی مانے چھے زبانیں جانتے ہیں اور عیسائی مبلغ بھی ہیں
May 11, 2015
میسا مائی مانے جنوبی افریقہ کی مرکزی اپوزیشن جماعت ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ملک سے نسلی امتیاز کے خاتمے کے بعد وہ سفید فام اقلیت کی نمائندہ جماعت کے پہلے سیاہ فام رہنما ہیں۔ میسا مائی مانے باسٹھ سالہ ہیلن زیلے کی جگہ پارٹی قیادت سنبھالیں گے، ہیلن پچھلے آٹھ سال سے پارٹی کی سربراہ تھیں۔ چونتیس سالہ مائی مانے منصفانہ معاشرٖے کے داعی ہیں۔ جوہانسبرگ کے علاقے سویٹو میں پیدا ہونیوالے میسا مائی نے نفسیات اور تھیالوجی میں ماسٹرز کیا۔ چھے زبانوں پر عبور رکھتے ہیں اور ہر اختتام ہفتہ چرچ میں تبلیغ کرتے ہیں۔ وہ دو ہزار نو میں پارٹی میں شامل ہوئے اور صرف چھے برس میں پارٹی کی قیادت سنبھال لی۔ وہ جیکب زوما پر تنقید کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے اور اپنے انتخاب پر بھی کہا جناب صدر یاد رکھیں آپ کو جیل جانا ہی پڑے گا، ان کی اہلیہ سفید فام ہیں۔ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنماؤں کو یقین ہے کہ میسا مائی مانے کے انتخاب سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔ بعض ناقدین کہتے ہیں کہ ڈیمو کریٹک الائنس اب بھی سفید فام جماعت ہے اور عدم مساوات کا خاتمہ نہیں چاہتی۔