Thursday, April 25, 2024

میزائل تجربہ امریکا اور جنوبی کوریا کیلئے وارننگ ہے ، شمالی کوریا

میزائل تجربہ امریکا اور جنوبی کوریا کیلئے وارننگ ہے ، شمالی کوریا
August 8, 2019
پیانگ یانگ( ویب ڈیسک )شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ حالیہ میزائل تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کیلئے وارننگ ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں کم جونگ ان نے کہا ہے کہ حالیہ میزائل تجربہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف ایک مناسب وارننگ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شمالی کوریا کے خلاف واضح اشتعال انگیزی ہے اور یہ رویہ ناقابل برداشت ہے ۔ دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے ایران اور امر یکہ کے درمیان عسکری مقابلے کو خارج از امکان قرار د یتے ہو ئے کہا ہے کہ جنگ سے ہمیں کو ئی تشویش نہیں ہے ۔ گز شتہ روز اپنے خطاب میں سلامی کا کہنا تھا کہ "ہمیں جنگ کے حوالے سے تشویش نہیں ہے کیوں کہ ہمارے پاس طاقت اور مطلوبہ تیاری ہے جب کہ دشمن کسی حملے اور عسکری جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا ۔ انہوں  نے باور کرایا کہ ایران اس وقت اقتصادی جنگ کی حالت میں اور یہ صورت حال ایران عراق جنگ (1980-1988) کے وقت کے مواقف کی متقاضی ہے ۔