Wednesday, May 8, 2024

میرے گھر میں تین قتل ہوئے ، انصاف کیلئے نکلی ہوں ، ام رباب

میرے گھر میں تین قتل ہوئے ، انصاف کیلئے نکلی ہوں ، ام رباب
November 2, 2020

اسلام آباد(92 نیوز)92 نیوزکے مارننگ شو صبح سویرے پاکستان میں ام رباب چانڈیو نے بھی گفتگو کی ، کہا کہ میرے گھر میں تین قتل ہوئے، انصاف کیلئے نکلی ہوں،پیپلزپارٹی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔

ام رباب کا کہنا تھا کہ  پارٹی کی قیادت مسئلے کو سیاسی نہ بنائے،انصاف کی توقع اللہ اور عدالتوں سے  ہے، عدالت کے باعث جاگیرداروں اور وڈیروں سے پوچھا جارہا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میرافضل  نے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان عبوری صوبے کی شکل اختیار کریگا۔

میر افضل نے صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   73سال بعد محرومی کے ازالے کا اعلان ہوا ہے ،پارلیمنٹ منظوری دے گی پھر گلگت بلتستان عبوری صوبے کی شکل اختیار کرے گا، عوام عبوری صوبے کے صحیح معنوں میں حق دار ثابت ہوں گے۔