Friday, May 17, 2024

میرے کردار سے متعلق غلط معلومات بتائی جا رہی ہیں، احمر بلال صوفی

میرے کردار سے متعلق غلط معلومات بتائی جا رہی ہیں، احمر بلال صوفی
April 1, 2021

لاہور (92 نیوز) براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پر احمر بلال صوفی نے حکومت سے اپنے کردار پر مزید وضاحت کا مطالبہ کردیا۔

نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا، رپورٹ سے متعلق جواب کا حق محفوظ رکھتا ہوں، رپورٹ دیکھ کرفیصلہ کریں گے، کہا کہ ان کے کردار سے متعلق غلط معلومات بتائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی معاملات میں نیب کو مدد فراہم کرتا تھا، نیب نے ان رائٹنگ کہا وہ براڈ شیٹ اور آئی اے آر کا معاملہ ختم کرنا چاہتی ہے۔ نیب کے افسر کے ساتھ جیری جیمز اور کاوے موسوی سے ملاقاتیں کیں۔