Friday, April 19, 2024

میرے والدبارے فضل الرحمان کوگمراہ کن خبرملی،اسدعمر،بھاشن سننے نہیں آئے،خورشیدشاہ

میرے والدبارے فضل الرحمان کوگمراہ کن خبرملی،اسدعمر،بھاشن سننے نہیں آئے،خورشیدشاہ
October 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے لئے گمراہ کا لفظ استعمال کرنے پراپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ  کسی نے میرے والد کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو غلط خبر دے کر گمراہ کیا  جبکہ خورشید شاہ نے کہا کہ یہاں اسد عمر کے بھاشن سننے نہیں آئے ۔ معیشت پر بات کرتے  ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے اپنے والد  اور جنرل نیازی کا عمران خان سے تعلق  تھا یا نہیں  کی  خوب صفائیاں  دیں اور کہا کہ مولانا کو کسی نے غلط خبر دے کر گمراہ کیا۔ بیان کے بعد اسد عمر تو ایوان سے چلتے بنے تاہم اپوزیشن نے شدید ہنگامہ کیا ،مولانا واسع نےکہا کہ اسد عمر کے والد  جنرل نیازی کے ساتھی تھے۔ جس پر شاہ محمود قریشی سامنے آئے اور کہا کہ گمراہ کا لفظ غیر پارلیمانی نہیں تاہم دل آزاری ہوئی تو وہ یہ الفاظ واپس لیتے ہیں ۔ ابھی گمراہ کا معاملہ ٹھنڈا ہوا نہیں تھا کہ خورشید شاہ نے مائیک سنبھالا اور کہا یہاں اسد عمر کے بھاشن سننے کے لئے نہیں آئے تھے ۔خورشید شاہ نے گمراہ کا لفظ استعمال کئے جانے کی بھی مذمت کی ۔ اس سے پہلے  معیشت کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کو پینتیس ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے ،حکومت سو فیصد آئی ایم ایف پر انحصار نہیں کر رہی ہے بلکہ کوشش ہے کہ یہ آخری پروگرام ہو  ۔