Friday, May 17, 2024

رانا شمیم بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان عہدے کی ایکسٹینشن مانگ رہے تھے، سابق چیف جسٹس

رانا شمیم بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان عہدے کی ایکسٹینشن مانگ رہے تھے، سابق چیف جسٹس
November 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے سنگین الزامات پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے رپورٹ کو حقائق کے منافی قراردیدیا۔ کہتے ہیں رانا شمیم عہدے میں توسیع مانگ رہے تھے انھوں نے انکار کردیا۔ 

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار آمنے سامنے آگئے۔

2018 کے انتخابات تک نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں رہنا چاہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے حکم نامے پرسابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے بیان حلفی دیدیا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے سفید جھوٹ پر کیا جواب دوں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ رانا شمیم بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان عہدے میں توسیع مانگ رہے تھے انھوں نے منظوری نہیں دی۔ ایک مرتبہ رانا شمیم نے ان سے توسیع نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔

دوسری سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ کہتے ہیں ثاقب نثار جھوٹ بول رہے ہیں انکے پاس مدت توسیع دینے کا اختیار ہی نہیں تھا۔ جی بی اور آزاد جموں وکشمیر کی عدالتیں چیف جسٹس پاکستان کے ماتحت نہیں ہوتیں۔ ثاقب نثار کون تھے جو انھیں ایکسٹینشن دیتے۔