Friday, April 19, 2024

میرے لیڈروں کے خلاف کوئی بولے گا تو ایسے ہی جواب دوں گا ، سہیل انور سیال

میرے لیڈروں کے خلاف کوئی بولے گا تو ایسے ہی جواب دوں گا ، سہیل انور سیال
September 28, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انور سیال نے کہا کہ وہ اپنے کل کے بیان پر قائم ہیں ۔ جو میرے لیڈروں کے خلاف کوئی بولے گا تو ایسے ہی جواب دوں گا۔ سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انورسیال نے کہا کہ بیان اس سوچ کے خلاف دیا بھارت میں جاکر کہتے ہیں کہ پاکستان بنا کر غلطی کی۔ یہ بھی کہا کہ وہ اردو بولنے والوں کے خلاف نہیں ہیں۔ متحدہ رہنما خواجہ اظہار نے کہا کہ سہیل سیال نے بیمار ذہن کی عکاسی کی ہے۔ جب نیب کے کیسز کھلتے ہیں تو یہ پورے پاکستان کو لسانی فسادات میں جھونکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گذشتہ روز اسمبلی فلور پر دونوں جانب سے دل آزارتقریر کی گئیں۔ جس پر وہ بھی  معذرت کرتے ہیں۔ صوبے میں رہنے والے سب بھائی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماوں نے بھی سہیل انور سیال کی تقریر پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔