Thursday, March 28, 2024

میرے فین مجھے غلطیوں سمیت پسند کرتے ہیں ، کنگ خان

میرے فین مجھے غلطیوں سمیت پسند کرتے ہیں ، کنگ خان
December 18, 2018
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے کنگ خان کا کہنا ہے کہ  بے عیب صرف اللہ کی ذات ہے ، جانتا ہوں کہ مجھ میں  بہت سی خامیاں موجود ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں  کہا کہ  میں اپنی  غلطیوں اور کوتاہیوں کے باوجود ایک  اچھا آرٹسٹ ہوں اور لوگ مجھے میری غلطیوں ، کوتاہیوں سمیت پسند کرتے ہیں ۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میں واقعی ایک کمزور اور خراب اداکار ہوں لیکن میرے فینز مجھے میری غلطیوں ، کوتاہیوں کے باوجود پسند کرتے ہیں ۔  انہوں نے مزید کہا کہ نہ میں خوبصورت ہوں ، نہ مجھے ڈانس آتا ہے  ، اگر یہ خامیاں نہ ہوتیں تو میں بہترین اداکار ہوتا۔