Sunday, May 5, 2024

میرے خیال میں نواز شریف کو سز اہو گی ، شفقت محمود

میرے خیال میں نواز شریف کو سز اہو گی ، شفقت محمود
December 23, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  اور وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ   نواز شریف جائیدادوں کی منی ٹریل نہیں دے سکے ، میرے خیال میں نواز شریف کو سزا ہو گی ۔ لاہور کے علاقے گلبرگ میں دفترکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ جنہوں نے جائیدادیں بنائیں پیسہ ملک سے باہر بھیجا ان سب کا احتساب ہو گا۔ہماری نیت ٹھیک ہے چیزیں ٹھیک کرنے میں تھوڑا ٹائم لگا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  ہم مقامی مسائل کا بھی حل بہت جلد  کریں گے۔  جو شخص خود نیب کہ زیر حراست ہے اسے اصولاً پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں ہونا چاہئے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ  ہمارا نظام تعلیم ہمیں طبقات میں تقسیم کرتا ہے،ہمیں یہ طبقاتی تقسیم ختم کرنا ہوگی۔نصاب میں تبدیلی کی بہت ضرورت ہے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ  بیرونی ممالک میں علاج پر پابندی لگا دی ہے تا کہ سیاستدان عوام کے پیسوں سے شاہ خرچیاں نہ کر سکیں ۔