Wednesday, April 24, 2024

میرے جانے سے اگر ٹیم اچھا کھیلنے لگے گی تو کپتانی چھوڑنے پر تیار ہوں: دھونی

میرے جانے سے اگر ٹیم اچھا کھیلنے لگے گی تو کپتانی چھوڑنے پر تیار ہوں: دھونی
June 22, 2015
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگال ٹائیگرز نے دھونی الیون کو دوسرے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے ہرا کر بھارتی ٹیم کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اس فتح سے بنگال ٹائیگر کی چیمپئنز ٹرافی میں جگہ پکی ہو گئی جبکہ بھارتی کپتانی دھونی نے ٹیم کی قیادت چھوڑنے کی پیشکش بھی کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر ہوا اور سینتالیس اووز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا، بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شیکھر دھاون تریپن رنز بنا کر نمایاں رہے، نوجوان باو¿لر مستفیض الرحمان نے چھ کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کو سینتالیس اوورز میں دو سو رنز کا ہدف ملا۔ شکیب الحسن کی نصف سنچری کی بدولت ٹیم نے ہدف اڑتیس اوورز میں حاصل کر لیا۔ شکست خوردہ بھارتی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی میچ کے بعد کپتانی چھوڑنے کے سوال پر غصے میں آ گئے۔ جواب دیا کہ اگر ان کے جانے سے ٹیم اچھا پرفارم کرنے لگے گی تو وہ قیادت چھوڑنے پر تیار ہیں۔