Friday, April 26, 2024

میرے بغیر میڈیا سے بات کیوں کی؟ نعیم الحق اور فواد چوہدری میں نوک جھوک

میرے بغیر میڈیا سے بات کیوں کی؟ نعیم الحق اور فواد چوہدری میں نوک جھوک
January 4, 2017

اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کا ترجمان کون ہے؟ سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری اور نعیم الحق میڈیا کے ساتھ گفتگوکےمعاملے پرالجھ پڑے۔ بابراعوان نے دونوں رہنماؤں کو خاموش کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کیس میں میڈیا سے بات کرنے کے لئے ریس لگ گئی۔ تحریک انصاف کے 2رہنما اسی بات کو لے کر فیس ٹو فیس ہو گئے۔

سماعت میں وقفہ ہوا تو فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کے لئے روسٹرم پر پہنچ گئے۔ پیچھے پیچھے نعیم الحق بھی دوڑے چلے آئے لیکن ان کی دوڑ بے سود ثابت ہوئی کیونکہ فواد چوہدری میڈیا سے بات چیت شروع کرچکے تھے۔

بس اسی بات کو لے کر نعیم الحق کا پارہ چڑھ گیا اور فواد چوہدری سے شکوہ کر ڈالا کہ اکیلے میڈیا ٹاک کیوں کی؟ کہنے لگے وہ خود بھی کافی دیر سے بات چیت کے لئے کھڑے ہیں۔ کم ازکم انتظارتو کرلیتے۔ تحریک انصاف کے دونوں رہنما آپس میں الجھتے رہے۔ بابراعوان آگے بڑھے اور دونوں کو چپ کرادیا۔