Wednesday, May 8, 2024

میری گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود، پرویز خٹک پارٹی معاملات چلائیں گے، عمران خان

میری گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود، پرویز خٹک پارٹی معاملات چلائیں گے، عمران خان
May 27, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک جیسے سینئر رہنماء گرفتار ہوئے تو پارٹی معاملات چلائیں گے۔

ہفتہ کو سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت جلد بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دیں گے، حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے، انتخابات کے علاوہ مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ صدر عارف علوی آئین کے مطابق کام کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میرا فوج سے کوئی جھگڑا نہیں، آج میں نے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے وکلا کا اجلاس بلایا'۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلا ٹکٹ ان نوجوانوں کا حق ہے جو پارٹی کا بہترین اثاثہ ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ "اگر ہم عوامی حمایت سے جیت رہے ہیں تو ہم تخریب کاری کا سہارا کیوں لیں؟"