Saturday, May 18, 2024

میری وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے ، ظلم بڑھتا جا رہا ہے ، جہانگیر ترین

میری وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے ، ظلم بڑھتا جا رہا ہے ، جہانگیر ترین
April 7, 2021

لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین اور دیگر کی عبوری ضمانت میں دس اپریل تک توسیع کر دی گئی ، میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف مانگتے ہیں۔

بینکنگ کورٹ لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا ان کی وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے کچھ لوگ انہیں عمران خان سے دور کر رہے ہیں۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں سازشیں کرنے والے موجود ہیں عمران خان اپنے دوست کو اکیلا نہ چھوڑیں۔

عدالت پیشی سے قبل جہانگیر ترین نے اپنی رہائش گاہ پر ارکان  قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات بھی کی۔
ادھر ایف آئی اے کی بینکنگ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر خان ترین،علی ترین ،عامر وارث ،رانا نسیم اور دیگر کی عبوری ضمانت میں دس اپریل تک توسیع کردی ۔