Friday, May 10, 2024

میری موت سے متعلق خبریں پراپیگنڈا ہیں، افشاں لطیف

میری موت سے متعلق خبریں پراپیگنڈا ہیں، افشاں لطیف
February 9, 2020
لاہور ( 92 نیوز)کاشانہ اسیکنڈل کی راز دان اقراء کائنات کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کی موت کی غلط خبریں بھی گردش کرنے لگیں۔ اسکینڈل کی راز دان اقراء کائنات کی موت نے سوشل میڈیا پرنئی بحث چھیڑ دی  ہے ، سوشل میڈیا پر سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کی موت کی غلط خبریں بھی گردش کرنے لگیں جس پر ان کا رد عمل بھی سامنے آگیا  کہتی ہیں میری موت سے متعلق خبریں پراپیگنڈا ہیں۔ افشاں لطیف نے مزید کہا کہ میں اپنے موقف پر ڈٹی رہوں گی اور انصاف لے کر رہوں گی۔ کاشانہ اسکینڈل کے بعد افشاں لطیف نے کئی بار اقراء کائنات کے تحفظ کی اپیل کی تھی۔