Monday, September 16, 2024

میری لینڈ میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز کے قریب فائرنگ،تین افرادزخمی

میری لینڈ میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز کے قریب فائرنگ،تین افرادزخمی
February 14, 2018

میری لینڈ ( 92 نیوز) امریکی ریاست میری لینڈ میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکواٹرز کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

امریکی ریاست میری لینڈ میں نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکواٹر کو دو سالوں کےدوران دوسری باری نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔ مشتبہ شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایک شخص نے پہلے اپنی گاڑی ہیڈ کوارٹر کے سکیورٹی بیریئر سے ٹکرائی  اور پھر باہر نکل کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ، جوابی کارروائی میں پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

 وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے ، انہوں نے زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔

نیشنل سکیورٹی ایجنسی امریکی وزارت دفاع کے تحت کام کرتی ہے، میری لینڈ میں واقع ایجنسی کے ہیڈکوراٹر کو 2015 میں بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔

اس واقعے میں بھی پہلے سکیورٹی بیریئر سے گاڑی کو ٹکرایا گیا تھا۔