Friday, May 3, 2024

میری ضمانت کیوں نہیں ہو رہی !!! ایان علی کا عدالت سے شکوہ، جوڈیشل ریمانڈ میں 13جولائی تک توسیع

میری ضمانت کیوں نہیں ہو رہی !!! ایان علی کا عدالت سے شکوہ، جوڈیشل ریمانڈ میں 13جولائی تک توسیع
July 6, 2015
راولپنڈی (92نیوز) ملزمہ ایان علی آج کسٹم عدالت راولپنڈی میں پیش ہوئیں جہاں عدالت نے ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں کسٹم عدالت نے ملزمہ ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کےلئے 13 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ اس موقع پر ایان علی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 16کروڑ والے ملزموں کی ضمانت ہو گئی، میری کیوں نہیں ہو رہی۔