Friday, May 17, 2024

میری زندگی کو خطرہ ہے !!! منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ نے تحفظ کی اپیل کر دی

میری زندگی کو خطرہ ہے !!! منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ نے تحفظ کی اپیل کر دی
July 2, 2015
لندن (92نیوز) منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار سرفرازمرچنٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان میں میری زندگی کو خطرات لاحق ہیں جس پر نیو سکاٹ لینڈ یارڈ حکام نے انہیں تحفظ کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق طارق میر کے مبینہ بیان کے بعد سرفراز مرچنٹ کا نام سامنے آنے لگا جس پر نیو سکاٹ لینڈ یارڈ حکام نے لندن میں ان کے گھر کا دورہ کیا اور ان سے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوالات کئے۔ اس موقع پر لندن اور پاکستان میں درپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے، پولیس اس سلسلے میں اقدامات کرے جس پر لندن پولیس حکام نے انہیں تحفظ کی یقین دہانی کرا دی۔ سرفراز مرچنٹ کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ برطانیہ کی اہم کاروباری شخصیت ہیں۔ سرفراز مرچنٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے کئی رہنماوں سے غیر قانونی لین دین کیا اور وہ ان چھ افراد میں شامل ہیں جو منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں۔