Thursday, May 2, 2024

میری دعائیں کوئٹہ کے ساتھ ہیں: کیون پیٹرسن

میری دعائیں کوئٹہ کے ساتھ ہیں: کیون پیٹرسن
March 5, 2017

لندن (ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمیں کیون پیٹرسن نے اپنی ٹیم کی فتح کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔ برطانوی بلے باز نے اپنے ایک ٹویٹ میں اپنے ساتھیوں کو ہدایت کی ہے کہ گیند کو دیکھ کر ہٹ مارو، کیچ پکڑو اور مخالف کو بولڈ کر دو۔

کیون پیٹرسن نے لکھا ہے کہ ان کی دعائیں کوئٹہ کے ساتھ ہیں، خواہش ہے کہ گلیڈی ایٹر جیتیں۔ واضح رہے کہ لاہور میں پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے انعقاد کے اعلان کے بعد پیٹرسن برطانیہ لوٹ گئے تھے۔ کوئٹہ کو پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچانے میں پیٹرسن کی شاندار کارکردگی کا بھی ہاتھ ہے۔