Thursday, April 25, 2024

میری دعائیں اور نیک تمنائیں لاہور قلندرز کیساتھ ہیں، عبدالعلیم خان

میری دعائیں اور نیک تمنائیں لاہور قلندرز کیساتھ ہیں، عبدالعلیم خان
November 17, 2020

لاہور (92 نیوز) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے بھی  دعائیں اور نیک تمنائیں  لاہور قلندرز کیساتھ  کر دیں، ٹویٹ  میں کہا کہ  میری دعائیں اور نیک تمنائیں  لاہور قلندرز کیساتھ ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹیم کوئی بھی جیتے،اصل جیت کرکٹ، امن اور پاکستان کی ہے، لاہور قلندرز نے سارے سیزن میں اچھا کھیل پیش کیا ہے، لاہور قلندرز ٹیم کے کھلاڑی اچھی بہتر کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

https://twitter.com/aleemkhan_pti/status/1328590754483146754?s=20

پاکستان سپر لیگ فائیو کا فائنل میچ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، میچ رات 8 بجے شرو ع ہو گا۔لائیو میچ دیکھنے کیلئے نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں۔

کراچی کنگز کو بابر اعظم ،ایلکس ہیلز،شرجیل خان،محمد عامر،عمادوسیم جیسی بگ گنز کی خدمات حاصل ہوں گی تو لاہور قلندرز کے فخرزمان،محمد حفیظ ،بین ڈنک ڈیوڈویزے،حارث رؤف اور شاہین آفریدی  میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت سے مالامال ہیں ۔

کراچی کنگز کے کپتان عمادوسیم اورلاہورقلندرز کے کپتان سہیل اختر اپنے اپنے مداحوں کو  ٹرافی کا تحفہ دینے کیلئے بیتاب ہیں۔

پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیمیں دس بار آمنے سامنے آچکی ہیں،جن میں سے چھ مقابلے کراچی کنگز اورچارلاہور قلندرز نے اپنے نام کیےہیں، ایک میچ ٹائی ہونے پر لاہورقلندرز سپر اوور میں فاتح ٹھہری تھی  ۔