Wednesday, April 24, 2024

میرپور ٹیسٹ کا چوتھا روز: بنگلہ دیشی ٹیم کو 550رنز کا ہدف، پاکستانی باﺅلرز فتح حاصل کرنے کیلئے پرعزم

میرپور ٹیسٹ کا چوتھا روز: بنگلہ دیشی ٹیم کو 550رنز کا ہدف، پاکستانی باﺅلرز فتح حاصل کرنے کیلئے پرعزم
May 9, 2015
ڈھاکہ (92نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش میرپور ٹیسٹ کے چوتھے روز مدمقابل ہیں، گرین شرٹس کو فتح کےلئے مزید 9 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ شیربنگلا سٹیڈیم میں چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو بنگلہ دیش نے ایک وکٹ پر تریسٹھ رنز بنا رکھے تھے۔ تیسرے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو پچانوے رنز بنا کر میزبان ٹیم کو پانچ سو پچاس رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی اوپنر امرالقیس سولہ رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تھے۔ پاکستانی ٹیم کو اب تک دورے میں ایک بھی فتح نہیں ملی۔ آج پاکستانی بولرز مزید 9وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو یہ گرین شرٹس کی پہلی جیت ہو گی۔