Thursday, May 2, 2024

میرپور ماتھیلو میں آوارہ کتوں نے تین بچوں کو نوچ ڈالا ، ایک جاں بحق

میرپور ماتھیلو میں آوارہ کتوں نے تین بچوں کو نوچ ڈالا ، ایک جاں بحق
December 15, 2020

میرپور ماتھیلو (92 نیوز) سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، میرپور ماتھیلو میں آوارہ کتوں نے تین بچوں کو نوچ ڈالا، ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے ۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھنے پر برہم ہوگئی، ایس ایس پی لاڑکانہ ڈویژن کوشوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

سندھ میں دندناتے آوارہ کتے سائیں سرکار  کا منہ چڑا رہے ہیں ، گھوٹکی کے علاقے میرپورماتھیلو میں آوارہکتوں نے تین بچوں  کو بری طرح نوچ ڈالا ، ایک بچہ عنایت شر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ کتوں کے کاٹنےکے واقعات بڑھنے پر برہم ہوگئی،کیس کی سماعت کے موقع پر مختلف اضلاع کے ایس ایس پیز،میونسپل افسران اور محکمہ صحت کے افسران پیش ہوئے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آوارہ کتوں کے کانٹے کے جتنے واقعات ہوئے،اتنے مقدمے کیوں درج نہیں کیے؟، صرف لاڑکانہ ڈویژن میں پانچ ہزار واقعات ہوئے لیکن 23 مقدمے درج کیے گئے۔