Thursday, March 28, 2024

میرپور خاص میں ہیلتھ ورکرز کو انسداد کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع

میرپور خاص میں ہیلتھ ورکرز کو انسداد کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع
February 20, 2021

میرپور خاص (92 نیوز) میرپور خاص میں کورونا وائس سے بچاؤ کیلئے ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن لگانا شروع کردی گئی ، دوسرے مرحلے میں ضعیف شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی ۔

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے ، میرپور خاص ڈویژن میں 13 ہزار 998 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی پہلی خوراک فراہم کردی گئی ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا 3 ہفتے بعد دوسری ویکسین لگائی جائے گی جبکہ اگر ویکسین کا ری ایکشن ہونے کی صورت میں  تمام انتظامات کیے گئے ہیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 1300 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جارہی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں بزرگ شہریوں کو ویکسین دی جائے گی ۔

ڈویژنل ویکسی نیشن سینٹر میں ایس او پیز اور این سی او سی کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جارہا ہے ۔