Monday, April 15, 2024

دادو میں آوارہ کتوں نے خاتون سمیت 9افراد کو کاٹ لیا

دادو میں آوارہ کتوں نے خاتون سمیت 9افراد کو کاٹ لیا
January 16, 2020
دادو ( 92 نیوز)  سندھ میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے ، دادو میں آواروں کتوں نے خاتون سمیت 9 افراد کو کاٹ لیا، زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق دادو میں رواں ماہ 45 افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوئے۔ ادھر میرپورخاص میں سگ گزیدگی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، گزشتہ ماہ 114 افراد کتے کے کاٹے کا شکار ہوگئے۔ سندھ میں آوارہ کتوں کی بھرمار کے خلاف خاطر خواہ اقدامات نہ کئے جا سکے ، میرپور خاص  میں بھی سگ گزیدگی کے واقعات میں کمی نہ آسکی  ، گزشتہ ماہ کتوں کے کاٹے کے 114 واقعات رونما ہوئے جبکہ رواں ماہ 34 افراد کتوں کے کاٹے کا شکار ہو چکے ہیں ۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے چلائی گئی کتا مار مہم  بھی بے سود ثابت ہوئی ۔ ک توں کی بہتات سے ستائے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت قیمتی جانیں بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔